ابنا: مظاہرے کے شرکا ء نے حکومت پاکستان کو خبردار کيا کہ وہ نيٹو کي سپلائي لائن بحال کرنے سے باز رہے –مظاہرين کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ قومي اور عوامي مفادات کے مد نظر ہي فيصلے کرے - مظاہرے ميں پاکستان کي بہت سي سياسي و مذہبي جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے حصہ ليا -يہ مظاہرہ جمعہ کي سہ پہر کراچي ميں پريس کلب کے باہر کيا گيا جو نماز مغرب تک جاري رہا مظاہرے کے شرکاء نے امريکا اور اسرائيل کے خلاف نعرے لگائے اور حکومت سے مطالبہ کيا کہ وہ نيٹو کي سپلائي لائن بدستور بند رکھے -
مظاہرين نے اعلان کيا کہ وہ نيٹو کے لئے سپلائي لائن دوبارہ بحال ہونے کي اجازت نہيں ديں گے - مظاہرين نے اسي طرح پاکستان اور افغانستان ميں امريکا کي مداخلت کي بھي بھرپور مذمت کي مظاہرين سے خطاب کرتے ہوئے مقررين نے کہا کہ علاقے ميں بحران اور بدامني کا اصل ذمہ دار امريکا ہے........
/169